لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )چیمپئنز ٹرافی کی میزبانی کے تعین سے متعلق ہونے والی آج انٹرنیشنل کرکٹ کونسل ( آئی سی سی ) کی بورڈ میٹنگ ملتوی ہو گئی ۔
تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز چیمپئنز ٹرافی کے مقام کے تعین سے متعلق ہونے والی آئی سی سی بورڈ میٹنگ میں فیصلہ نہ ہو سکا تھا جس کے بعد اجلاس کو آج تک کیلئے ملتوی کیا گیا تھا۔تاہم اب آ ئی سی سی ذرائع کا بتانا ہے کہ آئی سی سی بورڈ میٹنگ آج نہیں ہوگی، پاکستان کرکٹ بورڈ اپنے مؤقف پر قائم ہے جبکہ بھارتی کرکٹ بورڈ نے پاکستان کے سخت مؤقف کے بعد مزید وقت مانگا ہے۔