پشاور (ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی ترجمان مشعال یوسفزئی نے کہا ہے کہ بشریٰ بی بی کو بانی پی ٹی آئی عمران خان نے ہی کہا تھا ڈی چوک جانا ہے، بشریٰ بی بی کو جب بانی پی ٹی آئی نے کہا تو کیسے پیچھے ہٹتیں؟
نجی ٹی وی جیو نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے مشعال یوسفزئی کا کہنا تھاکہ احتجاج سے واپسی کے بعد بشریٰ بی بی نے کسی سے ملاقات نہیں کی، بشریٰ بی بی نے کسی میٹنگ میں شرکت نہیں کی۔انہوں نے کہا کہ بانی عمران خان کا حکم تھا ڈی چوک تک پہنچناجو تھا وہاں اور جو نہیں اس کا جواب بانی مانگیں گے۔