سب سے نیا

لنکس

خاتون کی ذرا سی غفلت خاندان کے 4 افراد کی موت کی وجہ بن گئی

2024-11-30     HaiPress

بورے والا(ڈیلی پاکستان آن لائن)بورے والا میں خاتون کی ذرا سی غفلت خاندان کے 4 افراد کی موت کی وجہ بن گئی۔

ریسکیو ذرائع کےمطابق بورے والا کے نواحی علاقے عزیز آباد میں خاتون نے گیس سلینڈر سے کمرے کے اندر چولہا جلا رکھا تھا، بچے کے دودھ کے لیے چولہا جلایا لیکن بند کرنا بھول گئی جس سے کمرے میں آگ لگ گئی جس نے پردوں اور فرنیچر کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ گھر میں آتشزدگی کے باعث 24 سالہ دانش رضا، اس کا 2 سالہ اور 6 ماہ کا بیٹا جھلس کر جاں بحق ہوگئے، جبکہ 22 سالہ بیوی ذکیہ بتول شدید زخمی ہوئی۔

ریسکیو 1122 نے گھر میں لگی آگ پر قابو پایا اور متاثرہ خاتون کو نشتر اسپتال ملتان ریفر کیا گیا تاہم خاتون بھی دوران علاج دم توڑ گئی۔

ڈس کلیمر: اس مضمون کو دوبارہ پرنٹ کرنے کا مقصد مزید معلومات فراہم کرنا ہے اس کا مطلب یہ نہیں ہے کہ یہ ویب سائٹ اس کے خیالات سے متفق ہے اور نہ ہی یہ کوئی قانونی ذمہ داری قبول کرتی ہے۔ اس سائٹ پر موجود تمام وسائل انٹرنیٹ سے جمع کیے گئے ہیں اور صرف سیکھنے اور حوالہ دینے کے لیے شیئر کیے گئے ہیں اگر کوئی کاپی رائٹ یا دانشورانہ املاک کی خلاف ورزی ہو تو براہ کرم ہمیں ایک پیغام دیں۔
اوپر کی طرف واپس
جرنل آف کمپیوٹر سائنس      ہم سے رابطہ کریں   SiteMap