لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن ) پاکستان میں شیڈول آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کی میزبانی سے متعلق آج آئی سی سی کا اہم اجلاس ہوگا جس میں اس حوالے سے حتمی فیصلہ کیا جائےگا۔
نجی ٹی وی جیونیوز نے ذرائع سے دعویٰ کیاہے کہ پاکستان کو آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کی میزبانی کے حقوق کے 60 لاکھ ڈالرز ملیں گے، پاکستان کو ٹورنامنٹ کی انشورنس کرانے کے لیے انشورنس کمپنی کو بھی 12سے 13 لاکھ ڈالرز بطور پریمیئم ادا کرنے ہوں گے جب کہ پاکستان کو گیٹ منی اور ہاسپیٹلیٹی سےمز ید ڈالرز ملیں گے، اس طرح انشورنس کی رقم نکال کر تقریباً 60 لاکھ ڈالرز ملیں گے۔
پی سی بی ذرائع کا دعویٰ ہے کہ محسن نقوی نے دبئی میں ہونے والی میٹنگ میں پاکستان کا موقف آئی سی سی پر واضح کردیا کہ ہمیں حکومت نے ہائی برڈ ماڈل سے منع کردیا ہے اس لیے بھارت کو پاکستان آنے پڑے گا، اگر آئی سی سی کو بات آگے بڑھانا ہے تو کرکٹ اور رکن ملکوں کے بہتر مفاد میں نئی تجویز لائیں، پاکستان سے میٹنگ میں ہائی بڑد ماڈل کی تجویز پر بات کرنا وقت کا ضیاں ہوگا۔