سب سے نیا

لنکس

بھارتی ایئر لائن ’ ایئر انڈیا‘ کی 25 سالہ پائلٹ نے خودکشی کیوں کی؟ حیران کن وجہ بھی سامنے آ گئی

2024-11-29     HaiPress

نئی دہلی (ویب ڈیسک) بھارتی ائیرلائن ائیر انڈیا کی جواں سالہ پائلٹ نے بوائے فرینڈ سے تنگ آکر خودکشی کرلی ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق 25 سالہ سرشتی ٹُلی کی لاش ان کے ممبئی میں واقع فلیٹ سے ملی، سرشتی کے اہلخانہ نے اس کے 27 سالہ بوائے فرینڈ ادیتیہ پنڈت کو اس کی موت کا ذمہ دار قرار دیا ہے۔

سرشتی کی فیملی نے الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ ادیتیہ پنڈت سے ان کی بیٹی پائلٹ کی ٹریننگ کے دوران ملی تھی جس کے بعد دونوں میں قربتیں بڑھیں، ادیتیہ ٹریننگ پوری نہیں کر سکا جس کی وجہ سے وہ سرشتی سے جلن اور حسد کرنے لگا۔

پولیس کی جانب سے پائلٹ کے بوائے فرینڈ ادیتیہ پنڈت کو گرفتار کرلیا گیا ہے اور معاملے کی تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔

ڈس کلیمر: اس مضمون کو دوبارہ پرنٹ کرنے کا مقصد مزید معلومات فراہم کرنا ہے اس کا مطلب یہ نہیں ہے کہ یہ ویب سائٹ اس کے خیالات سے متفق ہے اور نہ ہی یہ کوئی قانونی ذمہ داری قبول کرتی ہے۔ اس سائٹ پر موجود تمام وسائل انٹرنیٹ سے جمع کیے گئے ہیں اور صرف سیکھنے اور حوالہ دینے کے لیے شیئر کیے گئے ہیں اگر کوئی کاپی رائٹ یا دانشورانہ املاک کی خلاف ورزی ہو تو براہ کرم ہمیں ایک پیغام دیں۔
اوپر کی طرف واپس
جرنل آف کمپیوٹر سائنس      ہم سے رابطہ کریں   SiteMap