سورس: Instagram/zainabrj
کراچی (ویب ڈیسک) پاکستانی ماڈل اور اداکارہ زینب رضا نے حال ہی میں ایک مارننگ شو میں شرکت کی جہاں انہوں نے ان افواہوں کے بارے میں بات کی جو ان کے حوالے سے سوشل میڈیا پر گردش کررہی ہیں۔ انہوں نے سابق صدر پرویز مشرف کے ساتھ اپنے تعلق کی حقیقت کا بھی انکشاف کیا۔
زینب رضا نے کہا کہ میرے بارے میں بہت ساری افواہیں ہیں جو سراسر غلط ہیں اور ان میں کوئی صداقت نہیں ہے۔ میں امریکہ سے واپس نہیں آئی ہوں، مشرف میرے دادا بالکل نہیں ہیں۔