اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)مسلم لیگ ن کے سینیٹر طلال چودھری نے کہاہے کہ لاشوں کو پروپیگنڈا کرنے والے اپنی بزدلی چھپا رہے ہیں،بشریٰ بی بی نے کہا تھا بانی پی ٹی آئی کی رہائی تک واپس نہیں جائینگے ،بشریٰ بی بی ایسے فرار ہوئیں کسی کو پتہ بھی نہ چلا، آپ کتنے بزدل ہیں کہ کارکنوں کو چھوڑ کر بھاگ نکلے،آپ لیڈر تھے تو آگے آ کر گولی کھاتے،گیڈروں میں بھاگنے والی خصوصیت ہوتی ہے لیڈروں میں نہیں،ان کاکہناتھا کہ پی ٹی آئی لیڈرز کی تاریخ ہے یہ کئی بار فرار ہوئے ہیں،اسلام آباد کا امن تہہ و بالا کرنے کی کوشش کی گئی،لیڈرز اپنی بلٹ پروف گاڑیوں سے نہیں نکلے۔