سورس: Instagram/urvashirautela
ممبئی (ویب ڈیسک) بھارتی کرکٹر رشبھ پنت کی سابقہ گرل فرینڈ اور بالی ووڈ اداکارہ اروشی روٹیلا نے وکٹ کیپر بیٹر کے نام پیغام جاری کردیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق آسٹریلیا میں جاری بارڈر گواسکر ٹرافی کیلئے بالی ووڈ اداکارہ اروشی روٹیلا نے بھارتی وکٹ کیپر بیٹر کیلئے دلی پیغام شیئر کیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہورہی ہے۔
فلمیگیان کے ساتھ ایک حالیہ انٹرویو میں گفتگو کرتے ہوئے اداکارہ سے رشبھ پنت سے متعلق سوال کیا گیا جس پر انہوں نے انہیں "آل دی بیسٹ فار آسٹریلیا" کے ہیش ٹیگ سے نواز دیا۔