سب سے نیا

لنکس

اسلام آباد احتجاج، پی ٹی آئی قیادت کیخلاف راولپنڈی میں ایک اور مقدمہ درج 

2024-11-28     HaiPress

راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن) اسلام آباد احتجاج پر پی ٹی آئی قیادت کیخلاف راولپنڈی میں ایک اور مقدمہ درج کرلیاگیا۔

سما ٹی وی کے مطابق بانی پی ٹی آئی، بشریٰ بی بی، علیمہ خان، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا،عمرایوب، حماداظہر، اسد قیصر، عارف علوی و دیگر کے نام شامل ہیں،تھانہ صادق آباد کے مقدمے میں انسداد دہشتگردی ایکٹ کی دفعات شامل ہیں۔

ایف آئی آر کے متن میں کہا گیا ہے کہ پی ٹی آئی کارکنان نے فیض آباد ناکے پر اشتعال انگیز نعرے بازی کی،ملزمان نے ٹائر جلا کر مرکزی سڑک بھی بند کی،ڈنڈوں مسلح ملزمان نے پتھراؤکرتے ہوئے پولیس پر حملہ کیا، ایک کانسٹیبل کی شرٹ پھاڑی،دوسرے سے سرکاری وائرلیس چھین لیا،متن میں مزید کہا گیا ہے کہ ملزمان نے پولیس پر سیدھی فائرنگ کی، 2گولیاں سرکاری گاڑی پر لگیں،آنسو گیس شیلنگ کرکے موقع سے 77کارکنان کو گرفتار کیا گیا، ملزمان سے سرکاری وائرلیس، آنسو گیس شیل، ڈنڈے، گولیاں، غلیلیں برآمد ہوئیں،ملزمان کے زیراستعمال 3گاڑیاں بھی قبضے میں لے لی گئیں،بانی پی ٹی آئی کی سازش اور ایما پر خلاف قانون مجمع اکٹھا کیا گیا۔

ڈس کلیمر: اس مضمون کو دوبارہ پرنٹ کرنے کا مقصد مزید معلومات فراہم کرنا ہے اس کا مطلب یہ نہیں ہے کہ یہ ویب سائٹ اس کے خیالات سے متفق ہے اور نہ ہی یہ کوئی قانونی ذمہ داری قبول کرتی ہے۔ اس سائٹ پر موجود تمام وسائل انٹرنیٹ سے جمع کیے گئے ہیں اور صرف سیکھنے اور حوالہ دینے کے لیے شیئر کیے گئے ہیں اگر کوئی کاپی رائٹ یا دانشورانہ املاک کی خلاف ورزی ہو تو براہ کرم ہمیں ایک پیغام دیں۔
اوپر کی طرف واپس
جرنل آف کمپیوٹر سائنس      ہم سے رابطہ کریں   SiteMap