سب سے نیا

لنکس

رینجرز اور پولیس اہلکاروں پر حملے ، چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کا بیان بھی آ گیا

2024-11-26     HaiPress

کراچی ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) رینجرز اور پولیس اہلکاروں پر حملوں کے بعد ، چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کا بیان بھی آ گیا ۔

چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے اسلام آباد میں رینجرز اہلکاروں پر حملے کی مذمت کی اور مطالبہ کیا ہے کہ رینجرز اور پولیس پر حملوں میں ملوث ملزمان کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے۔

"جیو نیوز " کے مطابق اپنے بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ امن و امان کے لیے موجود پولیس اور سیکیورٹی فورسز کو نشانہ بنانا دہشت گردی ہے۔شہید اہلکاروں کے خاندانوں کے غم میں برابر کے شریک ہیں، شہداء کے درجات کی بلندی اور زخمی اہلکاروں کی جلد صحت یابی کے لیے دعا گو ہوں۔

ڈس کلیمر: اس مضمون کو دوبارہ پرنٹ کرنے کا مقصد مزید معلومات فراہم کرنا ہے اس کا مطلب یہ نہیں ہے کہ یہ ویب سائٹ اس کے خیالات سے متفق ہے اور نہ ہی یہ کوئی قانونی ذمہ داری قبول کرتی ہے۔ اس سائٹ پر موجود تمام وسائل انٹرنیٹ سے جمع کیے گئے ہیں اور صرف سیکھنے اور حوالہ دینے کے لیے شیئر کیے گئے ہیں اگر کوئی کاپی رائٹ یا دانشورانہ املاک کی خلاف ورزی ہو تو براہ کرم ہمیں ایک پیغام دیں۔
اوپر کی طرف واپس
جرنل آف کمپیوٹر سائنس      ہم سے رابطہ کریں   SiteMap