سورس: Pxhere.com
نئی دہلی (ویب ڈیسک) شادی صرف دو افراد کی نئی زندگی کا آغاز ہی نہیں دو خاندانوں کا ملاپ بھی ہوتا ہے لیکن ایک شادی اس وقت تماشا بن گئی جب دلہن والوں نے دولہا اور اس کے والد کو یرغمال بنا لیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابقبھارت سے آئے دن عجیب وغریب خبریں سامنے آتی رہتی ہیں۔ کبھی لڑکا گنجا ہونے پر دلہن شادی سے انکار کر دیتی ہے تو کبھی اسٹیج پر ڈانس نہ کرنے پر دولہا بارات واپس لے جاتا ہے اور کبھی تو کھانے میں بوٹیوں کی کمی اور مینیو تبدیلی شادی کے پنڈال کو میدان جنگ بنا دیتی ہے۔
بعد ازاں بریار پور پولیس اسٹیشن انجارچ چاندنی کماری سانوریہ نے بتایا کہ راجا پاکڑ گاؤں میں یرغمال بنائے گئے دولہا اور اس کے والد کو نہ صرف آزاد کرا دیا گیا ہے بلکہ دونوں فریقوں کو راضی کرنے کے بعد ان کی شادی بھی کرا دی گئی ہے۔