سب سے نیا

لنکس

وکیل صاحب! ایک حلقے میں تو کچھ شفافیت آنے دیں:سپریم کورٹ، پی بی 45کے 15پولنگ سٹیشنز پر دوبارہ گنتی کے ٹریبونل فیصلے کیخلاف علی محمد جتک  کی اپیل خارج 

2024-11-20     HaiPress

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سپریم کورٹ نے بلوچستان کے حلقہ پی بی 45کے 15پولنگ سٹیشنز پر دوبارہ گنتی کے ٹریبونل فیصلے کیخلاف علی محمد جتک کی اپیل خارج کردی،جسٹس عقیل عباسی نے ریمارکس دیتے ہوئے کہاکہ محترم!16گواہان نے بیانات دیئےہیں،وکیل صاحب! ایک حلقے میں تو کچھ شفافیت آنے دیں،ہمیں تو حیرت ہے ٹریبونل فیصلہ کیسے آگیا؟

نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق سپریم کورٹ میں بلوچستان کے حلقہ پی بی 45کے 15پولنگ سٹیشنز پر دوبارہ گنتی کے فیصلے کیخلاف اپیل پر سماعت ہوئی،جسٹس عقیل عباسی نے کہاکہ اس کیس میں الزام فارم 45اور 47میں تضاد کا ہے،جسٹس عقیل عباسی نے وکیل شہزاد شوکت سے مکالمہ کرتے ہوئے کہاکہ فارم 45اور47کا فرق بھی دیکھ لیں،ریکارڈ سے تضاد واضح نظر آ رہا ہے،حیران کن طور پر فارم 45سے متعلق الزامات دونوں اطراف سے آئے ہیں،وکیل نے کہا کہ ان کی طرف سے صرف چار فارم 45کی فوٹو کاپیاں لگائی گئی ہیں،جسٹس عقیل عباسی نے کہاکہ ایک کاپی بھی آ جائے تو کافی ہے،جسٹس عرفان سعادت نے کہاکہ وکیل صاحب! سنگین الزامات ہیں،شیشے ٹوٹے ہوئے ہیں، ایک رات پہلے پیپرز غائب کردیئے گئے،وکیل نے کہاکہ فیصلے میں جج صاحب جو کہہ رہے ہیں اس کی بنیاد کوئی نہیں ہے،جسٹس عقیل عباسی نے کہاکہ محترم!16گواہان نے بیانات دیئےہیں،وکیل صاحب! ایک حلقے میں تو کچھ شفافیت آنے دیں،ہمیں تو حیرت ہے ٹریبونل فیصلہ کیسے آگیا؟

سپریم کورٹ نے علی محمد جتک کی ٹریبونل کے فیصلے کیخلاف اپیل خارج کردی گئی،سپریم کورٹ نے الیکشن ٹریبونل کے فیصلے کو برقرار رکھا۔

ڈس کلیمر: اس مضمون کو دوبارہ پرنٹ کرنے کا مقصد مزید معلومات فراہم کرنا ہے اس کا مطلب یہ نہیں ہے کہ یہ ویب سائٹ اس کے خیالات سے متفق ہے اور نہ ہی یہ کوئی قانونی ذمہ داری قبول کرتی ہے۔ اس سائٹ پر موجود تمام وسائل انٹرنیٹ سے جمع کیے گئے ہیں اور صرف سیکھنے اور حوالہ دینے کے لیے شیئر کیے گئے ہیں اگر کوئی کاپی رائٹ یا دانشورانہ املاک کی خلاف ورزی ہو تو براہ کرم ہمیں ایک پیغام دیں۔
اوپر کی طرف واپس
جرنل آف کمپیوٹر سائنس      ہم سے رابطہ کریں   SiteMap