سب سے نیا

لنکس

لاہورہائیکورٹ؛مخصوص نشستوں کے فیصلے پر عملدرآمد کیلئے درخواست پرپی ٹی آئی کو دوبارہ نوٹس جاری 

2024-11-14     HaiPress

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)لاہور ہائیکورٹ میں مخصوص نشستوں کے فیصلے پر عملدرآمد کیلئے درخواست پرپی ٹی آئی کو دوبارہ نوٹس جاری کرکے جواب طلب کرلیا۔

نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق لاہور ہائیکورٹ میں مخصوص نشستوں کے فیصلے پر عملدرآمد کیلئے درخواست پر سماعت ہوئی،درخواست میں موقف اختیار کیا گیاکہ الیکشن کمیشن نے مخصوص سیٹوں کے فیصلے پرعملدرآمد نہیں کیا، سپریم کورٹ کے فیصلے پر عملدرآمد یقینی بنانے کا حکم دیا جائے۔

ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے درخواست کے قابل سماعت ہونے پر اعتراض اٹھادیا، ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے کہاکہ سپریم کورٹ کا فیصلہ آنے کے بعد درخواست قابل سماعت نہیں،عدالت نے پی ٹی آئی کو دوبارہ نوٹس جاری کرکے جواب طلب کرلیا۔

ڈس کلیمر: اس مضمون کو دوبارہ پرنٹ کرنے کا مقصد مزید معلومات فراہم کرنا ہے اس کا مطلب یہ نہیں ہے کہ یہ ویب سائٹ اس کے خیالات سے متفق ہے اور نہ ہی یہ کوئی قانونی ذمہ داری قبول کرتی ہے۔ اس سائٹ پر موجود تمام وسائل انٹرنیٹ سے جمع کیے گئے ہیں اور صرف سیکھنے اور حوالہ دینے کے لیے شیئر کیے گئے ہیں اگر کوئی کاپی رائٹ یا دانشورانہ املاک کی خلاف ورزی ہو تو براہ کرم ہمیں ایک پیغام دیں۔
اوپر کی طرف واپس
جرنل آف کمپیوٹر سائنس      ہم سے رابطہ کریں   SiteMap