سب سے نیا

لنکس

سیالکوٹ میں سسرالیوں نے بہو کو قتل کر کے لاش کے ٹکڑے کر دیئے ، پھر کیا کیا؟ ہولناک انکشاف 

2024-11-14     HaiPress

سیالکوٹ (ڈیلی پاکستان آن لائن )ڈسکہ میں سسرالیوں نے بہو کو قتل کرنے کے بعد لاش کے ٹکڑے کر دیئے ۔

ڈسکہ پولیس کے مطابق گاؤں کوٹلی مرلاں میں 2 روز قبل گھریلو ناچاقی پر سسرالیوں نے بہو کو قتل کیا اور لاش کے ٹکڑے کرکے بوری میں ڈال کر نالے میں پھینک دیا۔

والدین نے بیٹی سے رابطہ نہ ہونے پر مقامی پولیس سے رابطہ کیا، پولیس نے 3 ملزمان ساس، نند اور نند کے بیٹے کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی۔

دوران تفتیش ملزمان نے قتل کا اعتراف کیا جس کے بعد پولیس نے بوری بند ٹکڑوں والی لاش ایک نالے سے برآمدکر والی۔

پولیس کے مطابق مقتولہ کی 4 سال قبل شادی ہوئی تھی اور شوہر بیرون ملک ہے، ملزمان کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کر لیاگیا ہے۔

ڈس کلیمر: اس مضمون کو دوبارہ پرنٹ کرنے کا مقصد مزید معلومات فراہم کرنا ہے اس کا مطلب یہ نہیں ہے کہ یہ ویب سائٹ اس کے خیالات سے متفق ہے اور نہ ہی یہ کوئی قانونی ذمہ داری قبول کرتی ہے۔ اس سائٹ پر موجود تمام وسائل انٹرنیٹ سے جمع کیے گئے ہیں اور صرف سیکھنے اور حوالہ دینے کے لیے شیئر کیے گئے ہیں اگر کوئی کاپی رائٹ یا دانشورانہ املاک کی خلاف ورزی ہو تو براہ کرم ہمیں ایک پیغام دیں۔
اوپر کی طرف واپس
جرنل آف کمپیوٹر سائنس      ہم سے رابطہ کریں   SiteMap