سب سے نیا

لنکس

پاکستان میں کم از کم اجرت ایک ہزار ڈالر کرنے کیلئے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر

2024-11-13     HaiPress

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان میں کم از کم اجرت ایک ہزار ڈالر کرنے کیلئے درخواست دائر کردی گئی،اجرت میں اضافے کیلئے فہمیدہ نواز ایڈووکیٹ نے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کیا۔

نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق درخواست میں وزیراعظم اور تمام وزرائے اعلیٰ کو فریق بنایا گیا ہے،درخواست گزار نے کہا ہے کہ حکومت نے کم از کم تنخواہ 37ہزار ماہانہ مقرر کی ہے،پاکستان میں 32لاکھ سرکاری اور تقریباً8کروڑ پرائیویٹ ملازمین ہیں،تنخواہوں میں اضافے سے شہریوں کی قوت خرید بڑھے گی،پاکستان کے لیبر قوانین میں فوری ترمیم کی ضرورت ہے،درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ عدالت کم سے کم اجرت 37ہزار مقرر کرنے کا نوٹیفکیشن معطل کرے،عدالت ایک ہزار ڈالر کے برابر ماہانہ تنخواہ مقرر کرنے کا حکم دے۔

ڈس کلیمر: اس مضمون کو دوبارہ پرنٹ کرنے کا مقصد مزید معلومات فراہم کرنا ہے اس کا مطلب یہ نہیں ہے کہ یہ ویب سائٹ اس کے خیالات سے متفق ہے اور نہ ہی یہ کوئی قانونی ذمہ داری قبول کرتی ہے۔ اس سائٹ پر موجود تمام وسائل انٹرنیٹ سے جمع کیے گئے ہیں اور صرف سیکھنے اور حوالہ دینے کے لیے شیئر کیے گئے ہیں اگر کوئی کاپی رائٹ یا دانشورانہ املاک کی خلاف ورزی ہو تو براہ کرم ہمیں ایک پیغام دیں۔
اوپر کی طرف واپس
جرنل آف کمپیوٹر سائنس      ہم سے رابطہ کریں   SiteMap