واشنگٹن(ڈیلی پاکستان آن لائن)امریکہ کے صدر جو بائیڈن نے صدارتی انتخابات کے نتائج کے بعد خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم عوام کا فیصلہ تسلیم کرتے ہیں اور 20 جنوری 2025 کو پرُ امن اقتدار کی منتقلی ہو گی ، امریکی انتظامیہ ٹرمپ کی ٹیم کےساتھ ملک کی ترقی کےلیےکام کرگی۔امریکی صدر جوبائیڈن نے وائٹ ہاوس کے روزگارڈن میں عوام سے اپنے خطاب میں کہا کہ میں نے ٹرمپ کو یقین دلایا ہے کہ میں ان کی ٹیم کے ساتھ مل کر پرُ امن اور منظم اقتدار کی منتقلی کو یقینی بناوں گا ، یہ و ہ چیز ہے جس کے امریکی عوام مستحق ہیں ، ہم نےتاریخی صدارت کی اور امریکاکی مضبوط معیشت چھوڑکرجارہےہیں۔