لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان کی معروف اداکارہ نعیمہ بٹ اپنے لمبے بالوں کی وجہ سے سب کی توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہیں اور انہیں انڈسٹری میں بالوں کی وجہ سے 'راپنزل' کا نام بھی دیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق حال ہی میں اداکارہ نعیمہ بٹ نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں شرکت کی جہاں میزبان تابش ہاشمی نے اداکارہ سے لمبے بالوں کا راز پوچھا۔اس پر نعیمہ بٹ نے اپنے لمبے بالوں کو اللہ کی طرف سے تحفہ قرار دیا اور بتایا کہ بالوں کا تعلق خاندان سے بھی جڑا ہوتا ہے، جینز میں ہونے کے سبب بال اچھے ہیں۔