سب سے نیا

لنکس

میرا نہیں خیال گرین لاک ڈاؤن زیادہ موؐثر ہوگا،جسٹس شاہد کریم کے سموگ کے تدارک سے متعلق کیس میں ریمارکس

2024-11-01     HaiPress

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)سموگ کے تدارک کے حوالے سے درخواستوں پر جسٹس شاہد کریم نے ریمارکس دیتے ہوئے کہاکہ لاہور ایک بہت بڑا شہر ہے،دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کیخلاف کریک ڈاؤن کی ضرورت ہے،گرین لاک ڈاؤن کریں گے تو اس علاقے کی آلودگی دوسری طرف آ جائے گی، میرا نہیں خیال گرین لاک ڈاؤن زیادہ مؤثر ہوگا۔

نجی ٹی وی چینل" دنیا نیوز" کے مطابق لاہور ہائیکورٹ میں سموگ کے تدارک کے حوالے سے درخواستوں پر سماعت ہوئی،جسٹس شاہد کریم نے شہری ہارون ودیگر کی درخواستوں پر سماعت کی۔

وکیل ایل ڈی اے نے کہاکہ لاہور کے 19انڈر پاسز کے حوالے سے انکوائری رپورٹ جمع کروا دی،انڈر پاسز سے ایل ای ڈی لائٹس چوری ہوئی ہیں،پی ایچ اے کے ساتھ ملکر ایک میکا نزم بنایا ہے، پی ایچ اے ہرانڈرپاس کی نگرانی کرے گی تاکہ دوبارہ لائٹس چوری نہ ہوں۔

جسٹس شاہد کریم نے کہاکہ لاہور ایک بہت بڑا شہر ہے،دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کیخلاف کریک ڈاؤن کی ضرورت ہے،گرین لاک ڈاؤن کریں گے تو اس علاقے کی آلودگی دوسری طرف آ جائے گی، میرا نہیں خیال گرین لاک ڈاؤن زیادہ مؤثر ہوگا، موٹر سائیکل رکشوں کے حوالے سے پالیسی بنانے کی ضرورت ہے،گزشتہ سال ہم نے سموگ کے حوالے سے کئی اقدامات کیے تھے،ہم نے دفاتر کو ہفتے کے 2روز ورک فراہم ہوم کیا تھا۔

سموگ تدارک کے حوالے سے درخواستوں پر کارروائی آئندہ ہفتے تک ملتوی کردی گئی۔

ڈس کلیمر: اس مضمون کو دوبارہ پرنٹ کرنے کا مقصد مزید معلومات فراہم کرنا ہے اس کا مطلب یہ نہیں ہے کہ یہ ویب سائٹ اس کے خیالات سے متفق ہے اور نہ ہی یہ کوئی قانونی ذمہ داری قبول کرتی ہے۔ اس سائٹ پر موجود تمام وسائل انٹرنیٹ سے جمع کیے گئے ہیں اور صرف سیکھنے اور حوالہ دینے کے لیے شیئر کیے گئے ہیں اگر کوئی کاپی رائٹ یا دانشورانہ املاک کی خلاف ورزی ہو تو براہ کرم ہمیں ایک پیغام دیں۔
اوپر کی طرف واپس
جرنل آف کمپیوٹر سائنس      ہم سے رابطہ کریں   SiteMap