لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)لاہور کے علاقے کاہنہ میں لڑکے سے بدفعلی کے بعد پیٹ میں پریشر پائپ سے ہوا بھر دی جس سے نوجوان کی موت واقع ہو گئی۔
نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ کاہنہ میں 15سالہ لڑکے سے بدفعلی کا واقعہ پیش آیا ہے ،ملزم نے بدفعلی کے بعد نوجوان کے پیٹ میں پریشر پائپ سے ہوا بھر دی،جس پر لڑکے کو ہسپتال منتقل کیا گیا مگر جانبر نہ ہوسکا،پولیس نے کارروائی کرکے ملزم کو حراست میں لے لیا، پولیس کا کہنا ہے کہ پیٹ میں پریشر پائپ سے ہوا بھرنے سے لڑکے کا معدہ پھٹ گیا تھا۔