لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پشاور ہائیکورٹ نے لاپتہ افراد کیس میں وفاقی اور صوبائی حکومتوں سے رپورٹ طلب کرلی، چیف جسٹس اشتیاق ابراہیم نے استفسار کیا کہ کیا حکومت نے متاثرہ خاندانوں کو معاوضہ دیاہے؟
نجی ٹی وی چینل جی ونیوز کے مطابق پشاور ہائیکورٹ میں 13لاپتہ افراد کیس کی سماعت ہوئی، چیف جسٹس اشتیاق ابراہیم نے کیس کی سماعت کی،چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ نے کہاکہ 5سال سے زیادہ عرصہ لاپتہ افراد کے خاندانوں کو حکومت معاوضہ دے گی،یواین کنونشن میں بھی یہ بات تھی، اس کا کیا ہوا۔
چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ کیا حکومت نے متاثرہ خاندانوں کو معاوضہ دیاہے؟ڈپٹی اٹارنی جنرل نے کہاکہ اگلی سماعت پر معاوضے سے متعلق رپورٹ پیش کر دوں گا۔ عدالت نے وفاقی اور صوبائی حکومتوں سے رپورٹ طلب کرلی۔