سب سے نیا

لنکس

ایک رن کے عوض آسٹریلین ٹیم نے 8 وکٹیں گنوادیں

2024-10-27     HaiPress

کینبرا(ڈیلی پاکستان آن لائن)آسٹریلیا کے ون ڈے کپ میں مقامی ٹیموں کے درمیان میچ میں تسمانیہ نے ویسٹرن آسٹریلیا کی ٹیم کے ایک رن کے عوض 8 وکٹیں لیکر سب کو چونکا دیا۔


پرتھ میں کھیلے گئے میچ میں ویسٹرن آسٹریلیا کی ٹیم کی پہلی وکٹ 10 جبکہ دوسری وکٹ 45 رنز پر گری، بعدازاں 52 پر تیسرا نقصان برداشت کرنا پڑا تاہم 53 کے مجموعی سکور پر پوری ٹیم پویلین لوٹ گئی۔

کیمرون بینکرافٹ، جوش انگلیس اور ایشٹن آگر جیسے اسٹار کے باوجود بیٹرز ناکامی کی تصویر نظر آئے، ویسٹرن آسٹریلیا کی ٹیم نے محض 1 رن کے اضافے پر 8 وکٹیں گنوائیں، جس نے دیکھنے والوں کو حیران کردیا۔

ویسٹرن آسٹریلیا کی ٹیم کے 6 کھلاڑی صفر پر پویلین لوٹے جبکہ تسمانیہ کے بولر بیو ویبسٹر نے اتنے ہی کھلاڑیوں کو میدان بدر کیا جبکہ انکے ساتھی بلی اسٹین لیک نے بھی 3 وکٹیں حاصل کیں۔تسمانیہ کی ٹیم نے ہدف 8.3 اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔

دوسری جانب اس ہار کے بعد ویسٹرن آسٹریلیا کی ٹیم ڈومیسٹک ون ڈے کپ پوائنٹس پر آخری پوزیشن پر آگئی ہے، انہیں 4 میچز میں محض ایک فتح اور تین شکستوں کا منہ دیکھنا پڑا ہے۔

ڈس کلیمر: اس مضمون کو دوبارہ پرنٹ کرنے کا مقصد مزید معلومات فراہم کرنا ہے اس کا مطلب یہ نہیں ہے کہ یہ ویب سائٹ اس کے خیالات سے متفق ہے اور نہ ہی یہ کوئی قانونی ذمہ داری قبول کرتی ہے۔ اس سائٹ پر موجود تمام وسائل انٹرنیٹ سے جمع کیے گئے ہیں اور صرف سیکھنے اور حوالہ دینے کے لیے شیئر کیے گئے ہیں اگر کوئی کاپی رائٹ یا دانشورانہ املاک کی خلاف ورزی ہو تو براہ کرم ہمیں ایک پیغام دیں۔
اوپر کی طرف واپس
جرنل آف کمپیوٹر سائنس      ہم سے رابطہ کریں   SiteMap