نئی دہلی (ویب ڈیسک) بھارت میں خطرناک گینگ سے منسلک 19 سالہ خاتون کو دہلی پولیس نے ملک سے فرار ہونے سے قبل گرفتار کرلیا۔
بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق خاتون ’لیڈی ڈان‘ کے نام سے مشہور ہے جو دہلی کے راجوری گارڈن کے علاقے میں واقع برگر کنگ ریستوران میں گینگ کے ساتھ ایک شہری کے قتل کی پلاننگ کا حصہ تھی۔اتر پردیش کے لکھیم پور کھیری ضلع میں بھارت نیپال سرحد کے قریب پولیس نے انو دھنکر کو گرفتار کیا جسے ’لیڈی ڈان‘ کہا جاتا ہے۔
رپورٹ میں کہا گیا کہ رواں برس 18 جون میں دہلی کے ایک فاسٹ فوڈ ریسٹورنٹ میں ہونے والے آدمی کے قتل کے بعد سے انو دھنکر فرار تھی، 26 سالہ اماں جون کو راجوری گارڈن کے ایک برگر کنگ ریسٹورنٹ میں ایک خاتون کے ساتھ بیٹھے ہوئے گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔