کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)جدہ سے کراچی آنے والی ایئر بلیو کی پرواز کو دوران لینڈنگ اس وقت خوفناک صورتحال کا سامنا کرنا پڑا جب طیارے کی ونڈسکرین سے پرندہ ٹکرا گیا۔
نجی ٹی وی چینل آج نیوز کے مطابق پائلٹ نے غیر متوقع صورتحال کا احسن طریقے سے سامنا کیا اور کامیابی سے طیارے کو کراچی ایئرپورٹ کے رن وے پر بغیر کسی پریشانی کے اتار لیا۔سعودی عرب کے جدہ سے آنے والی پرواز پی اے 171 اپنی مقررہ آمد کے قریب تھی جب پرندوں سے ٹکرائی۔ کسی مسافر یا عملے کے ارکان کو کوئی نقصان نہیں پہنچا، اور طیارے کو زمین پر محفوظ طریقے سے اتار لیا گیا۔
ان میں سے زیادہ تر پرندوں کے حملے کے واقعات ٹیک آف، لینڈنگ اور اپروچ کے دوران پیش آئے۔