سب سے نیا

لنکس

فیصل آباد: گھر کے باہر سے لاپتہ ہونیوالے 7 سالہ بچے کی لاش برآمد

2024-10-15     HaiPress

فیصل آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن )فیصل آباد میں گھر کے باہر سے لاپتہ ہونے والے 7 سالہ بچے کی لاش قریبی کھیتوں سے مل گئی۔


پولیس ذرائع کے مطابق نواحی علاقے بوگنی میں ظفر اقبال نامی شخص کا 7 سالہ بیٹا گھر کے باہر سے لاپتہ ہو گیا تھا جس کی تلاش کی جا رہی تھی تاہم اب بچے کی لاش قریبی کھیتوں سے ملی۔


ذرائع کا بتانا ہے کہ بچے کی لاش ملنے پر اہل خانہ نے پولیس کو اطلاع دی جس کے بعد پولیس نے بچے کی لاش قبضے میں لے کر پورسٹ مارٹم کے لیے ہسپتال منتقل کردی۔


ذرائع کے مطابق پولیس نے بچے کو بدفعلی کے بعد قتل کیے جانے کا شبہ ظاہر کیا ہے اور معاملے کی تحقیقات کاآغاز بھی کردیا ہے۔

ڈس کلیمر: اس مضمون کو دوبارہ پرنٹ کرنے کا مقصد مزید معلومات فراہم کرنا ہے اس کا مطلب یہ نہیں ہے کہ یہ ویب سائٹ اس کے خیالات سے متفق ہے اور نہ ہی یہ کوئی قانونی ذمہ داری قبول کرتی ہے۔ اس سائٹ پر موجود تمام وسائل انٹرنیٹ سے جمع کیے گئے ہیں اور صرف سیکھنے اور حوالہ دینے کے لیے شیئر کیے گئے ہیں اگر کوئی کاپی رائٹ یا دانشورانہ املاک کی خلاف ورزی ہو تو براہ کرم ہمیں ایک پیغام دیں۔
اوپر کی طرف واپس
جرنل آف کمپیوٹر سائنس      ہم سے رابطہ کریں   SiteMap