سب سے نیا

لنکس

آپریشنل مسائل: کراچی، لاہور اور اسلام آباد کی 7 پرواز یں منسوخ

2024-10-08     HaiPress

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن )آپریشنل مسائل کے سبب کراچی، لاہور اور اسلام آباد کی 7 پرواز یں منسوخ ہوگئیں۔


فلائٹ شیڈول کے مطابق پی آئی اے کی کراچی لاہور کی پروازیں ، پی آئی اے کی کراچی دبئی کی پرواز ، اسلام آباد کراچی کی نجی ایئر کی 2 پروازیں جبکہ اسلام آباد چترال کی پروازیں منسوخ کردی گئی ہیں۔


دوسری جانب استنبول کراچی کی 4 پروازیں ایک سے ڈیڑھ گھنٹہ، جدہ کراچی کی پرواز 2 گھنٹہ، کراچی ٹورنٹو کی پرواز 2 گھنٹہ، جدہ سیالکوٹ کی پروازیں 4 سے ساڑھے 5 گھنٹے، جدہ اسلام آباد کی پرواز سوا سے ڈیڑھ گھنٹہ اور اسلام آباد، جدہ شارجہ مدینہ استنبول گلگت کی پروازیں ایک گھنٹے سے زائد کی تاخیر کا شکار ہیں۔


فلائٹ شیڈول کے مطابق کراچی لاہور کی پرواز 6گھنٹے تاخیر سے رات 8 بجے ، لاہور دبئی کی پرواز سوا 8 گھنٹے تاخیر سے رات 1:15 بجے روانہ ہوگی۔

ڈس کلیمر: اس مضمون کو دوبارہ پرنٹ کرنے کا مقصد مزید معلومات فراہم کرنا ہے اس کا مطلب یہ نہیں ہے کہ یہ ویب سائٹ اس کے خیالات سے متفق ہے اور نہ ہی یہ کوئی قانونی ذمہ داری قبول کرتی ہے۔ اس سائٹ پر موجود تمام وسائل انٹرنیٹ سے جمع کیے گئے ہیں اور صرف سیکھنے اور حوالہ دینے کے لیے شیئر کیے گئے ہیں اگر کوئی کاپی رائٹ یا دانشورانہ املاک کی خلاف ورزی ہو تو براہ کرم ہمیں ایک پیغام دیں۔
اوپر کی طرف واپس
جرنل آف کمپیوٹر سائنس      ہم سے رابطہ کریں   SiteMap