کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن )پی آئی اے کی دبئی کی پرواز کو اس وقت ایمرجنسی کا سامنا کرنا پڑا جب طیارہ 6 منٹ میں 26 ہزار فٹ نیچے آ گیا اور پائلٹ کو ایک گھنٹے تک انتہائی نچلی پرواز کرنا پڑی ۔
ترجمان پی آئی اے کے مطابق پرواز کو ہنگامی صورتحال مسقط کے قریب پیش آئی، پرواز پی کے 213 رات 2 بج کر 5 منٹ پر کراچی سے دبئی روانہ ہوئی تھی۔ترجمان نے بتایا کہ ایک گھنٹے بعد طیارہ مسقط پہنچا تو ہائیڈرالک سسٹم میں خرابی پیدا ہوئی اور طیارہ 6 منٹ میں 26 ہزار فٹ نیچے آگیا جس پر پائلٹ نے ایمرجنسی ڈکلیئر کردی۔