سب سے نیا

لنکس

معروف بھارتی اداکارہ اپنے پڑوسیوں کیخلاف شکایت لے کر پولیس کے پاس پہنچ گئیں

2024-09-21     HaiPress

سورس: Instagram/rozlynkhan

ممبئی (ویب ڈیسک) بھارتی اداکارہ روزلین خان نے حال ہی میں پولیس تھانے میں اپنی رہائشی عمارت کے پڑوسیوں کے خلاف شکایت درج کروا دی۔

اے آر وائی نیوز نے بھارتی میڈیا کے حوالے سے بتایا کہ روزلین خان نے اوشیوارا پولیس سٹیشن میں درج شکایت میں پڑوسیوں پر ہراساں کیے جانے اور املاک کو نقصان پہنچانے کا الزام لگایا۔حال ہی میں دیے گئے ایک انٹرویو میں ان کا کہنا تھا کہ مجھے کچھ مہینوں سے پڑوسی ہراساں کر رہے ہیں، جس سوسائٹی میں میں رہائش پذیر ہوں وہاں دو گروہ ہیں جن میں سے ایک نادہندہ اور دوسرا مخلص ہے، دونوں گروپس مجھے اپنی طرف کرنا چاہیے ہیں لیکن میں کسی گروپ کا حصہ نہیں بننا چاہتی۔

انہوں نے بتایا کہ عمارت میں تزئین و آرائش کے کاموں کے دوران میری دو گاڑیوں کو نقصان پہنچایا گیا، جب اس کے بارے میں ایکس پر لکھا تو پولیس کی جانب سے صرف ایک پیغام موصول ہوا اور کچھ نہیں۔

ڈس کلیمر: اس مضمون کو دوبارہ پرنٹ کرنے کا مقصد مزید معلومات فراہم کرنا ہے اس کا مطلب یہ نہیں ہے کہ یہ ویب سائٹ اس کے خیالات سے متفق ہے اور نہ ہی یہ کوئی قانونی ذمہ داری قبول کرتی ہے۔ اس سائٹ پر موجود تمام وسائل انٹرنیٹ سے جمع کیے گئے ہیں اور صرف سیکھنے اور حوالہ دینے کے لیے شیئر کیے گئے ہیں اگر کوئی کاپی رائٹ یا دانشورانہ املاک کی خلاف ورزی ہو تو براہ کرم ہمیں ایک پیغام دیں۔
اوپر کی طرف واپس
جرنل آف کمپیوٹر سائنس      ہم سے رابطہ کریں   SiteMap