ممبئی (ویب ڈیسک) بالی ووڈ کی معروف اداکارہ عالیہ بھٹ نے انکشاف کیا ہے کہ انہیں بالی ووڈ میں آنے کے بعد موٹاپے اور شکل و صورت پر تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق اداکارہ عالیہ بھٹ نے حالیہ انٹرویو میں بالی ووڈ میں قدم رکھنے کے بعد تنقید کا سامنا کیے جانے سے متعلق انکشاف کیا ہے۔عالیہ بھٹ نے کہا کہ اداکاری شروع کی تو میں موٹی تھی اور میرا رنگ اور شکل و صورت بھی اداکاراؤں والی نہیں تھی۔
کام کے محاذ پر عالیہ بھٹ کی آنے والی فلم ’جگرا‘ ہے جس میں ان کے ساتھ ویدانگ رائنا مرکزی کردار نبھا رہے ہیں جبکہ فلم 11 اکتوبر کو بڑے پردے کی زینت بنے گی۔یاد رہے کہ عالیہ بھٹ اور رنبیر کپور کے ہاں نومبر 2022 میں بیٹی کی پیدائش ہوئی جس کا نام انہوں نے راہا کپور رکھا تھا۔