سب سے نیا

لنکس

مجسٹریٹ کے رویے سے دلبرداشتہ پولیس افسرکی خود کشی کی کوشش،ٹرین کی پٹڑی پر لیٹ گیا

2024-09-19     HaiPress

نئی دہلی (ڈیلی پاکستان آن لائن )بھارت میں ایک پولیس افسر نے مجسٹریٹ کے رویے سے دلبرداشتہ ہوکر خودکشی کا فیصلہ کیا اور ریلوے لائن پر لیٹ گیا۔


بھارتی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ ریاست اتر پردیش کے شہر علی گڑھ میں پیش آیا جہاں ایک سب انسپکٹر نے خودکشی کرنے کا انتہائی قدم اٹھایا۔


میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ سب انسپکٹر سچن کمار عدالت میں پیش آنے والے برے رویے سے دلبرداشتہ تھا۔


سب انسپکٹر نے دعویٰ کیا کہ اس نے موٹر سائیکل چور گینگ کے 5 ملزمان کو مجسٹریٹ کے سامنے پیش کیا تاہم اس کے باوجود مجسٹریٹ نے اس کے ساتھ برا رویہ اختیار کیا۔


سچن کمار کے مطابق عدالت کی جانب سے اسے شام 5 بجے سے رات 10 بجے تک موٹر سائیکل چوروں کے ساتھ انتظار کرنے پر مجبور کیا گیا اور پھر مجسٹریٹ اسے ہر 10 منٹ بعد اپنے ریسٹ ہاو¿س بلا کر اس کے ساتھ نامناسب رویہ اختیار کرتا۔


سب انسپکٹر نے بتایا کہ مجسٹریٹ کا خیال ہے کہ یہ موٹر سائیکل چور غیر قانونی طریقوں سے پکڑے گئے تھے۔


رپورٹس کے مطابق عدالت کے برے رویے سے دلبرداشتہ سب انسپکٹر نے خودکشی کرنے کا فیصلہ کیا اور ٹرین کی پٹڑی پر جا کر لیٹ گیا جس کی اطلاع ملتے ہی دیگر پولیس اہلکاروں نے موقع پر پہنچ کر اس کی جان بچائی۔

ڈس کلیمر: اس مضمون کو دوبارہ پرنٹ کرنے کا مقصد مزید معلومات فراہم کرنا ہے اس کا مطلب یہ نہیں ہے کہ یہ ویب سائٹ اس کے خیالات سے متفق ہے اور نہ ہی یہ کوئی قانونی ذمہ داری قبول کرتی ہے۔ اس سائٹ پر موجود تمام وسائل انٹرنیٹ سے جمع کیے گئے ہیں اور صرف سیکھنے اور حوالہ دینے کے لیے شیئر کیے گئے ہیں اگر کوئی کاپی رائٹ یا دانشورانہ املاک کی خلاف ورزی ہو تو براہ کرم ہمیں ایک پیغام دیں۔
اوپر کی طرف واپس
جرنل آف کمپیوٹر سائنس      ہم سے رابطہ کریں   SiteMap