سورس: Instagram/ishaheenafridi10
فیصل آباد (ویب ڈیسک)چیمپئینز ون ڈے کپ میں لائنز اور پینتھرز کے درمیان میچ میں شاداب خان کی شاہین آفریدی کیساتھ ہونے والی لڑائی نے توجہ حاصل کرلی۔
نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کے مطابق گزشتہ روز اقبال اسٹیڈیم فیصل آباد میں کھیلے گئے میچ میں پینتھرز اور لائنز کی ٹیمیں مدمقابل آئیں جہاں شاداب کی ٹیم 46.5 اوورز میں 283 رنز بناکر پویلین لوٹ گئی جبکہ ہدف کے تعاقب میں اُتری لائنز کی ٹیم محض 199 رنز بناکر ڈھیر ہوگئی۔
اس میچ میں لائنز کی بیٹنگ کے دوران 29ویں اوور کے دوران شاداب خان نے شاہین شاہ آفریدی کو گیند کروائی اور تلخ جملے کہے تاہم شاہین نے پُرسکون انداز اپنایا اور کوئی جواب نہ دیا جبکہ اگلے اوور میں اسامہ میر نے شاہین کو صفر پر پویلین بھیج دیا۔
View this post on Instagram
A post shared by SHAHEENYYY❤️ (@shaheen_crazeee)