سورس: Representational Image
کوئٹہ (ویب ڈیسک) بلوچستان میں کوسٹل ہائی وے کے مقام بوزی ٹاپ پر کوچ الٹنے سے 14 سیکیورٹی اہلکاروں سمیت 25 مسافر زخمی ہوگئے۔
ڈان نیوز کے مطابق حکام نے بتایا کہ بریک فیل ہونے کے باعث ڈرائیور بس کو کنٹرول نہیں کر سکا، جس کے نتیجے تربت سے کراچی جانے والی مسافر کوچ بھی کوسٹل ہائی وے کے مقام بوزی ٹاپ پر الٹ گئی۔حادثے میں 25 مسافر زخمی ہوئے جن میں سے 14 ایف سی اہلکار شامل ہیں، واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو، لیویز اور پولیس کے اہلکار موقع پر پہنچ گئے اور زخمیوں کو قریبی ہسپتالوں میں منتقل کیا۔