پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن)محکمہ ایکسائز نے خیبرپختونخوا میں گاڑیوں کیلئے یونیورسل نمبر پلیٹ سسٹم کا اجرا کر دیا۔
خیبر پختونخوا میں ایکسائز نے گاڑیوں کے یونیورسل نمبر پلیٹ سسٹم کے علاوہ پراپرٹی ٹیکس جمع کروانے کے لیے پبلک فیسیلی ٹیشن ماڈیول کا بھی اجرا کر دیا۔ وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے ان آن لائن سسٹمز کا باضابطہ اجرا کیا۔ٹیکس دہندگان کسی بھی جگہ سے اپنے ٹیکس ریکارڈ تک آن لائن حاصل کرسکتے ہیں۔
نئے سسٹم کے ذریعے ٹیکس دہندگان اپنا چالان بھی آن لائن حاصل کرسکتے ہیں۔ ماڈیول کے تحت ٹیکس دہندگان کے لیے آن لائن ٹیکس کیلکولیٹر بھی فراہم کیا گیا ہے۔