کراچی (ویب ڈیسک) جمیعت علماء اسلام (ف) کے سینئیر رہنما راشد محمود سومرو کا کہنا ہے کہ جے یو آئی سمجھتی ہے عدالتوں میں اصلاحات ضروری ہیں، اگر اس حوالے سے کوئی مسودہ آتا ہے تو جے یو آئی اسے قبول کرے گی۔
آج نیوز کے پروگرام ”نیوز انسائٹ وِد عامر ضیاء“ میں گفتگو کرتے ہوئے راشد محمود سومرو نے کہا کہ حکومت چاہتی تھی ہم ان کی مدد کریں، ہم نے کہا کہ اگر آپ ہماری مدد چاہتے ہیں تو پہلے مسودہ دیں، ہم اسے پڑھنے اور اپنے قانونی ماہرین سے رائے کے بعد آپ کو ہاں یا نہ کا جواب دے سکتے ہیں۔
فضل الرحمان کو منانے کیلئے کس قسم کی پیشکش کی گئی؟ اس سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ’جہاں آپ کی سوچ ختم ہوتی ہے وہاں سے ان کی پیشکشیں شروع ہوجاتی ہیں‘۔