کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)کورنگی میں دو سیاسی جماعتوں کے درمیان مسلح تصادم کے نتیجے میں تین افراد زخمی ہوگئے جس کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔
ایکسپریس نیوزکے مطابق زمان ٹاؤن کے علاقے کورنگی ڈھائی نمبر ریاض چوک پر دوسیاسی تنظیموں کے درمیان مسلح تصادم کے نتیجے میں علاقہ گولیوں کی تڑتڑاہٹ سے گونج اٹھا مسلح تصادم کے نتیجے میں تین افراد زخمی ہوگئے ۔
زخمیوں کو ہسپتال لے جایا گیا واقعے کی اطلاع پر پولیس اور رینجرز کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اور علاقے کی صورت حال کو کنٹرول کیا ۔