سب سے نیا

لنکس

شہدا کے قبرستان میں خواتین کے رقص پر صارفین برہم

2024-09-16     HaiPress

بیجنگ(ڈیلی پاکستان آن لائن)جنوبی مغربی چین میں واقع ایک شہدا کے قبرستان میں خواتین کے ایک گروپ کے رقص کرنے پر صارفین نے برہمی کا اظہار کر دیا۔

ساؤتھ چائنہ مارننگ پوسٹ کے مطابق چین میں ’Damas‘ کے نام سے درمیانی عمر کی خواتین کا ایک گروپ پایا جاتا ہے جو چین کے مختلف عوامی مقامات پر اکٹھے رقص کرنا پسند کرتی ہیں۔یہ خواتین اپنے ساتھ میوزک سسٹم بھی رکھتی ہیں اور جہاں انہیں رقص کرنا ہوتا ہے وہاں سسٹم چلا دیتی ہیں۔

رپورٹ کے مطابق 4 ستمبر کو بھی مذکورہ ”دماس“ کے ایک گروپ نے چین کے صوبہ یونان کے ایک خصوصی قبرستان میں رقص اور موسیقی کا آغاز کیا، جہاں چینی فوج کے شہدا دفن ہیں۔

سوشل میڈیا صارفین نے خواتین کے رقص کے حوالے سے جگہ کا درست انتخاب نہ کرنے پر انہیں تنقید کا نشانہ بنایا۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ دماس نام کا خواتین کا گروپ شہدا کی قبروں کے سامنے رقص کر رہا ہے۔ ویڈیو وائرل ہونے پر صارفین نے سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے اسے قبرستان کی بے حرمتی قرار دیا۔

ڈس کلیمر: اس مضمون کو دوبارہ پرنٹ کرنے کا مقصد مزید معلومات فراہم کرنا ہے اس کا مطلب یہ نہیں ہے کہ یہ ویب سائٹ اس کے خیالات سے متفق ہے اور نہ ہی یہ کوئی قانونی ذمہ داری قبول کرتی ہے۔ اس سائٹ پر موجود تمام وسائل انٹرنیٹ سے جمع کیے گئے ہیں اور صرف سیکھنے اور حوالہ دینے کے لیے شیئر کیے گئے ہیں اگر کوئی کاپی رائٹ یا دانشورانہ املاک کی خلاف ورزی ہو تو براہ کرم ہمیں ایک پیغام دیں۔
اوپر کی طرف واپس
جرنل آف کمپیوٹر سائنس      ہم سے رابطہ کریں   SiteMap