سب سے نیا

لنکس

دلجیت دو سانجھ کے کنسرٹ کا ایک ٹکٹ پونے 2 کروڑ میں فروخت، دورۂ امریکہ میں کتنے کمالیے؟

2024-09-15     HaiPress


ممبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن )بالی وڈ کے معروف اداکار و گلوکار دلجیت دوسانجھ کے امریکہ میں ہونے والے کنسرٹس سے آمدنی نے سب کو چونکا دیا۔

نجی ٹی وی" جیونیوز" نے بھارتی میڈیا کے حوالے سے بتایا کہ دلجیت دوسانجھ نے مئی سے جولائی کے دوران شمالی امریکہ میں دل لومیناٹی کے نام سے ٹور کیا اور کئی شہروں میں کنسرٹ کیے۔


اس کے علاوہ رواں ماہ یورپ اور برطانیہ میں بھی دلجیت کے کنسرٹس ہوں گے جن کی ٹکٹیں سیکنڈز میں فروخت ہوچکی ہیں۔


تاہم اب دلجیت کی منیجر نے انکشاف کیا ہے کہ امریکا میں ہونے والے کنسرٹس کا ٹکٹ 55 ہزار ڈالر یعنی 46 لاکھ بھارتی روپے (ایک کروڑ 53 لاکھ پاکستانی روپوں) سے لیکر 64 ہزار ڈالر یعنی 54 لاکھ بھارتی روپے ( ایک کروڑ 78 لاکھ پاکستانی روپوں) میں فروخت ہوا۔


انہوں نے بتایاکہ کنسرٹس میں شرکت کیلئے لوگوں کا اتنا رش تھا کہ اس قیمت پر لوگوں نے بلیک میں ٹکٹس خریدے۔


ان کی منیجر نے مزید انکشاف کیا کہ شمالی امریکہ کے کنسرٹس سے دلجیت کو 234 کروڑ بھارتی روپے کی آمدنی ہوئی ہے۔ برطانیہ میں کنسرٹس کے ٹکٹ چند گھنٹوں میں ہی ختم ہوچکے ہیں۔

ڈس کلیمر: اس مضمون کو دوبارہ پرنٹ کرنے کا مقصد مزید معلومات فراہم کرنا ہے اس کا مطلب یہ نہیں ہے کہ یہ ویب سائٹ اس کے خیالات سے متفق ہے اور نہ ہی یہ کوئی قانونی ذمہ داری قبول کرتی ہے۔ اس سائٹ پر موجود تمام وسائل انٹرنیٹ سے جمع کیے گئے ہیں اور صرف سیکھنے اور حوالہ دینے کے لیے شیئر کیے گئے ہیں اگر کوئی کاپی رائٹ یا دانشورانہ املاک کی خلاف ورزی ہو تو براہ کرم ہمیں ایک پیغام دیں۔
اوپر کی طرف واپس
جرنل آف کمپیوٹر سائنس      ہم سے رابطہ کریں   SiteMap