کولکتہ (ویب ڈیسک) بھارت کی مشرقی ریاست مغربی بنگال کے دارالحکومت کولکتہ میں دھماکے سے ایک ردی والا زخمی ہوگیا، پولیس نے علاقے کی ناکہ بندی کرکے بم ڈسپوزل اسکواڈ کو بلایا اور مکمل سرچ آپریشن کے بعد ہی علاقے کو عوام کے لیے کلیئرنس دی تاہم یہ معمولی سا دھماکا بھارتیہ جنتا پارٹی کے لیے کیچڑ اچھالنے کا اچھا موقع بن گیا۔
بی جے پی کے مقامی قیادت نے اس دھماکے کی ذمہ داری ریاستی حکومت کی سربراہ یعنی وزیرِاعلیٰ ممتا بینرجی پر عائد کرتے ہوئے اُن کے مطالبے کا مطالبہ کردیا۔بی جے پی کا کہنا ہے کہ ترنمول کانگریس کی ریاستی حکومت مکمل طور پر ناکام ہوچکی ہے اس لیے اُسے مستعفی ہو جانا چاہیے۔