سب سے نیا

لنکس

 پنک سالٹ کی برآمد پر پابندی کا حکم،ملکی ذخائرکوڑیوں کے بھاؤ نہیں بکنے دیں گے: وزیر اعلیٰ مریم نواز

2024-09-14     HaiPress

لاہور( ڈیلی پاکستان آن لائن ) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے پنک سالٹ کی ایکسپورٹ پر پیش رفت کے لیے جامع پلان طلب کرلیا ہے۔ وزیر اعلیٰ نے خام پنک سالٹ کی برآمد پر پابندی کے لیے اقدامات کا حکم دے دیا ہے اور کان کن ورکروں کی سیفٹی یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے۔

وزیر اعلیٰ کی زیر صدارت خصوصی اجلاس ہوا جس میں پنک سالٹ سے ریونیو حاصل کرنے کے لیے تجاویز کا جائزہ لیا گیا۔اجلاس میں پنجاب میں معدنیات کے حصول کے لیے جدید ٹیکنالوجی کے استعمال کی تجاویز پر غور کیا گیا اور پنک سالٹ کے لیے ویلیوایڈڈ انڈسٹری لگانے کے پلان تیار کرنے کا بھی جائزہ لیا گیا۔

وزیر اعلیٰ مریم نواز نے کہا کہ گراں قدر ملکی ذخائرکوڑیوں کے بھاؤ نہیں بکنے دیں گے۔ پاکستان کے لیے پنک سالٹ خزانے کے مترادف ہے۔

اجلاس میں صوبائی وزیر اطلاعات و ثقافت عظمیٰ زاہد بخاری،چیف سیکرٹری زاہد اخترزمان،پرنسپل سیکرٹری ساجد ظفر ڈال،سیکرٹری معدنیات بابر امان بابرنے شرکت کی۔

ڈس کلیمر: اس مضمون کو دوبارہ پرنٹ کرنے کا مقصد مزید معلومات فراہم کرنا ہے اس کا مطلب یہ نہیں ہے کہ یہ ویب سائٹ اس کے خیالات سے متفق ہے اور نہ ہی یہ کوئی قانونی ذمہ داری قبول کرتی ہے۔ اس سائٹ پر موجود تمام وسائل انٹرنیٹ سے جمع کیے گئے ہیں اور صرف سیکھنے اور حوالہ دینے کے لیے شیئر کیے گئے ہیں اگر کوئی کاپی رائٹ یا دانشورانہ املاک کی خلاف ورزی ہو تو براہ کرم ہمیں ایک پیغام دیں۔
اوپر کی طرف واپس
جرنل آف کمپیوٹر سائنس      ہم سے رابطہ کریں   SiteMap