سب سے نیا

لنکس

بجلی چوری روکنے کا مشن، وزارت داخلہ نے رینجرز کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا

2024-09-13     HaiPress

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)ایف آئی اے اور بجلی کی تقسیم کار کمپنیاں پنجاب میں بجلی چوری روکنے میں ناکام ہو گئیں،حکومت نے بجلی چوری کیخلاف کارروائی کیلئے رینجرز کی تعیناتی کا حکم دےدیا۔

نجی ٹی وی چینل سما نیوز کے مطابق وزارت توانائی نے بجلی چوروں کیخلاف کریک ڈاؤن کیلئے رینجرز کی مدد مانگی تھی،وزارت داخلہ نے رینجرز کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا،بجلی تقسیم کار کمپنیوں، میپکو کی معاونت کیلئے رینجرز تعینات کی جائے گی۔

نوٹیفکیشن کے مطابق رینجرز تعیناتی کا مقسد بجلی چوری کیخلاف موثر کارروائی کو یقینی بنانا ہے،رینجرز کی تعیناتی کا خاتمہ متعلقہ سٹیک ہولڈرز کی باہمی مشاورت کے بعد ہوگا۔

ڈس کلیمر: اس مضمون کو دوبارہ پرنٹ کرنے کا مقصد مزید معلومات فراہم کرنا ہے اس کا مطلب یہ نہیں ہے کہ یہ ویب سائٹ اس کے خیالات سے متفق ہے اور نہ ہی یہ کوئی قانونی ذمہ داری قبول کرتی ہے۔ اس سائٹ پر موجود تمام وسائل انٹرنیٹ سے جمع کیے گئے ہیں اور صرف سیکھنے اور حوالہ دینے کے لیے شیئر کیے گئے ہیں اگر کوئی کاپی رائٹ یا دانشورانہ املاک کی خلاف ورزی ہو تو براہ کرم ہمیں ایک پیغام دیں۔
اوپر کی طرف واپس
جرنل آف کمپیوٹر سائنس      ہم سے رابطہ کریں   SiteMap