سورس: File Photo
اسلام آباد (ویب ڈیسک) وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنا اللّٰہ نے کہا ہے کہ حکومت کے پاس آئینی ترمیم کے لیے اسمبلی میں نمبرز پورے نہیں، ججز کی ریٹائرمنٹ کی مدت اضافے سے متعلق آئینی ترمیم پر حتمی فیصلہ نہیں ہوا۔
آج نیوز کے مطابق نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیر داخلہ رانا ثنا اللّٰہ نے کہا کہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے اسلام آباد جلسے میں انتہائی نامناسب الفاظ استعمال کیے، سنگجانی میں علی امین کی تقریر کے مطابق کوئی غیرآئینی کام ہوا تو سخت کارروائی ہوگی۔
رانا ثنااللہ نے کہا کہ اسلام آباد جلسے میں ان کی نیت تقاریر سے واضح ہے، اسلام آباد میں پی ٹی آئی کا جلسہ سیاسی جلسہ نہیں تھا بلکہ یہ ایک اور 9 مئی کی تیاری کررہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ یہ لوگ یہ لوگ اپنی سیاسی سوچ درست کریں، پھر لاہور بھی آئیں اور پورے ملک میں جلسے بھی کریں۔ان کا کہنا تھا کہ ججز کی مدت ملازمت میں اضافے سے متعلق آئینی ترمیم پر حتمی فیصلہ نہیں ہوا ہے، نہ ہی آئینی ترمیم کے لیے اسمبلی میں ان کے نمبرز پورے ہیں۔