اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیر پیٹرولیم مصدق ملک نے کہاہے کہ ڈالر قیمت مستحکم ہو چکی تیل کی قیمتیں عالمی منڈی سے منسلک ہیں،تیل کی قیمتوں میں کمی کاپورا فائدہ عوام کو دیا جائے گا۔
نجی ٹی وی چینل سما نیوز کے مطابق ڈپٹی سپیکر غلام مصطفیٰ کی زیرصدارت قومی اسمبلی کے اجلاس میں وزیر پیٹرولیم مصدق ملک نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہاکہ پی ایس او نے پی آئی اے 29.4ارب روپے لینے ہیں،تیل بند کردیں گے تو پی آئی اے کی سروسز بند ہو جائیں گی،بھاری رقم کے باوجود ہم ان کو تیل فراہم کررہے ہیں،امید ہے اس سے صورتحال میں بہتری آئے گی۔