سب سے نیا

لنکس

امیتابھ بچن نے طالبہ سے ’ٹی ڈیٹ‘ کی خواہش ظاہر کردی

2024-09-12     HaiPress

ممبئی(ڈیلی پاکستان آن لائن)معروف ٹی وی شو’ کون بنے گا کروڑ پتی’ کا سیزن 16 ان دنوں کامیابی سےنشر کیا جارہا ہے جس کی میزبانی ہمیشہ کی طرح بالی ووڈ شہنشاہ امیتابھ بچن کررہے ہیں۔ اس شو میں معلوماتی سوالات کے ساتھ امیتابھ بچن کی مدمقابل کے ساتھ بے تکلفانہ اور غیررسمی گفتگو کو شائقین کی بڑی تعداد پسند کر رہی ہے۔

کون بنے گا کروڑ پتی 16 کی ایسی ہی تازہ ترین قسط میں میزبان امیتابھ بچن نے دلچسپ انداز میں مقابلہ کرنے والی طالبہ کو ٹی ڈیٹ پر لے جانے کی خواہش کا اظہار کیا۔

یہ اس وقت ہوا جب راجستھان کے جودھپور سے تعلق رکھنے والی ساکشی پنوار نے بگ بی کے ساتھ فلرٹ کرنے کی کوشش کی۔

ساکشی وہیں نہیں رکی اور اس نے کہا، “سر، کیا میں آپ کو کچھ بتا سکتی ہوں؟ آپ بہت خوبصورت لگ رہے ہیں۔ میں آپ کو گھورنے سے اپنے آپ کو قابو میں نہیں رکھ پا رہی ہوں۔ آپ کو میک اپ کی ضرورت نہیں ہے۔

بگ بی نے اس پر رضامندی ظاہر کی اور میک اپ آرٹسٹوں کا حوالہ دیتے ہوئےکہا، ”براہ مہربانی انہیں بتائیں، وہ مجھے ہراساں کرنے کیوں آتے ہیں؟“

یاد رہے کہ ’کے بی سی 16 ’ سونی ٹی وی پر نشر ہوتا ہے اور سونی لیو پر براہ راست اسٹریم کرتا ہے۔

ڈس کلیمر: اس مضمون کو دوبارہ پرنٹ کرنے کا مقصد مزید معلومات فراہم کرنا ہے اس کا مطلب یہ نہیں ہے کہ یہ ویب سائٹ اس کے خیالات سے متفق ہے اور نہ ہی یہ کوئی قانونی ذمہ داری قبول کرتی ہے۔ اس سائٹ پر موجود تمام وسائل انٹرنیٹ سے جمع کیے گئے ہیں اور صرف سیکھنے اور حوالہ دینے کے لیے شیئر کیے گئے ہیں اگر کوئی کاپی رائٹ یا دانشورانہ املاک کی خلاف ورزی ہو تو براہ کرم ہمیں ایک پیغام دیں۔
اوپر کی طرف واپس
جرنل آف کمپیوٹر سائنس      ہم سے رابطہ کریں   SiteMap