ممبئی(ڈیلی پاکستان آن لائن)بھارتی ادارے ہورون انڈیا نے بھارت کی امیر ترین شخصیات کی فہرست جاری کردی ہے جس میں شوبز انڈسٹری کے کئی فنکار بھی شامل ہیں۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ہورون انڈیا رچ لسٹ 2024 کے بعد انکشاف ہوا ہے کہ بھارت میں امیر ترین افراد کی تعداد میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے۔
ہورون انڈیا رچ لسٹ 2024 کے مطابق بھارت میں ایک ہزار 539 افراد ایسے ہیں جن کے پاس ہزار کروڑ سے زائد کے اثاثے ہیں جبکہ گزشتہ سال کے مقابلے میں رواں سال 220 مزید بھارتی شہری امیر ترین افراد کی فہرست میں شامل ہوئے ہیں۔
واضح رہے کہ جوہی چاولہ کے علاوہ کوئی دوسری بھارتی اداکارہ 1000 کروڑ کلب میں شامل نہیں ہے۔