سب سے نیا

لنکس

کئی علاقوں میں زلزلہ، شدت کتنی تھی؟ جانئے

2024-09-11     HaiPress

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) لاہور ، اسلام آباد سمیت ملک کے بیشتر شہروں میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیئے گئے ہیں جس کی شدت 5.7 ریکارڈ کی گئی ہے ۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر سکیل پر زلزلے کی شدت 5.7 ریکارڈکی گئی ہے جبکہ زلزلے کا مرکز ڈی جی خان کے قریب 10 کلومیٹر گہرائی میں تھا ۔حکومت کی جانب سے زلزلے کے پیش نظر الرٹ جاری کر دیا گیاہے تاہم ابھی تک کسی قسم کے جانی یا مالی نقصانات کی اطلاعات موصول نہیں ہوئی ہیں ۔

لاہور، اسلام آباداور پشاورسمیت پنجاب اور خیبرپختونخوا کے مختلف علاقے زلزلے سے لرز اٹھے، فیصل آباد، میانوالی ،بھکر، بھلوال، کمالیہ، جھنگ، سرگودھا، چنیوٹ، خانیوال ،ملتان، ٹوبہ ٹیک سنگھ، گجرات، حافظ آباد میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں۔

خیبرپختونخوا کے علاقوں پشاور،شمالی وزیرستان،شانگلہ ،بونیراور دیگر علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں ، زلزلے کے جھٹکے محسوس ہونے پر لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

ڈس کلیمر: اس مضمون کو دوبارہ پرنٹ کرنے کا مقصد مزید معلومات فراہم کرنا ہے اس کا مطلب یہ نہیں ہے کہ یہ ویب سائٹ اس کے خیالات سے متفق ہے اور نہ ہی یہ کوئی قانونی ذمہ داری قبول کرتی ہے۔ اس سائٹ پر موجود تمام وسائل انٹرنیٹ سے جمع کیے گئے ہیں اور صرف سیکھنے اور حوالہ دینے کے لیے شیئر کیے گئے ہیں اگر کوئی کاپی رائٹ یا دانشورانہ املاک کی خلاف ورزی ہو تو براہ کرم ہمیں ایک پیغام دیں۔
اوپر کی طرف واپس
جرنل آف کمپیوٹر سائنس      ہم سے رابطہ کریں   SiteMap