پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پشاور ہائیکورٹ نے خیبرپختونخوا اسمبلی میں سینیٹ الیکشن نہ کرانے کیخلاف درخواست پر الیکشن کمیشن کے وکیل سے مکالمہ کرتے ہوئے کہاکہ اتنے معصوم نہ بنیں، الیکٹوریل کالج پورا ہے یا نہیں۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق پشاور ہائیکورٹ میں خیبرپختونخوااسمبلی میں سینیٹ الیکشن نہ کرانے کیخلاف دائر درخواست پر سماعت ہوئی،چیف جسٹس اشتیاق ابراہیم اور جسٹس وقار نے سماعت کی،وکیل درخواستگزار نے کہاکہ سینیٹ الیکشن کی تاریخ 2اپریل2024مقرر کی گئی تھی،اس کے باوجود الیکشن ملتوی کیا گیا، الیکشن کمیشن خیبرپختونخوا میں سینیٹ الیکشن نہیں کرنا چاہتا، عدالت نےکہاکہ سینیٹ میں خیبرپختونخوا کی کتنی نمائندگی ہے؟وکیل درخواست گزار نے کہاکہ 11ممبران کی نمائندگی سینیٹ میں نہیں ہے۔