سب سے نیا

لنکس

وفاقی پولیس نے پرامن اجتماع اور امن عامہ قانون کے تحت پی ٹی  آئی کی جانب سے خلاف ورزی پر استغاثہ تیار کرلیا

2024-09-09     HaiPress

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وفاقی پولیس نے پرامن اجتماع اور امن عامہ قانون کے تحت پی ٹی آئی کی جانب سے خلاف ورزی پر استغاثہ تیار کرلیا

نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق پرامن اجتماع اور امن عامہ قانون کے تحت پہلے مقدمہ کی تیاری کرلی گئی،وفاقی پولیس نے پی ٹی آئی کی جانب سے خلاف ورزی پر استغاثہ تیار کرلیا،زرتاج گل، عامر مغل، شیریں شاہین ،عمرایوب ،سیمابیہ طاہر اورراجہ بشارت سمیت 28مقامی رہنما بھی نامزد ہیں۔

استغاثہ میں کہا گیا ہے کہ پولیس نے روٹ کی خلاف ورزی پر پی ٹی آئی کارکنوں کو روکا، کارکنوں کی جانب سے پتھروں اور ڈنڈوں سے پولیس پر حملہ کیا گیا،پولیس نے موقع سے 17کارکنوں کو گرفتارکیا،افسران کی منظوری کے بعد تھانہ نون میں مقدمہ درج ہوگا۔

ڈس کلیمر: اس مضمون کو دوبارہ پرنٹ کرنے کا مقصد مزید معلومات فراہم کرنا ہے اس کا مطلب یہ نہیں ہے کہ یہ ویب سائٹ اس کے خیالات سے متفق ہے اور نہ ہی یہ کوئی قانونی ذمہ داری قبول کرتی ہے۔ اس سائٹ پر موجود تمام وسائل انٹرنیٹ سے جمع کیے گئے ہیں اور صرف سیکھنے اور حوالہ دینے کے لیے شیئر کیے گئے ہیں اگر کوئی کاپی رائٹ یا دانشورانہ املاک کی خلاف ورزی ہو تو براہ کرم ہمیں ایک پیغام دیں۔
اوپر کی طرف واپس
جرنل آف کمپیوٹر سائنس      ہم سے رابطہ کریں   SiteMap