سب سے نیا

لنکس

مقررہ وقت میں جلسہ ختم کرنے میں ناکامی، پی ٹی آئی کیخلاف قانونی کارروائی کا امکان

2024-09-09     HaiPress

اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) پاکستان تحریک انصاف کی قیادت اسلام آباد میں جلسہ کر کے مشکل میں پھنس گئی، پی ٹی آئی مقررہ وقت میں جلسہ ختم کرنے میں ناکام رہی جس کے باعث اسے اب قانونی کارروائی کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔


ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ نے پی ٹی آئی اسلام آباد کے صدر عامر مسعود کو نوٹس جاری کردیا، پولیس اور ضلعی انتظامیہ کو خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی ہدایت بھی کر دی گئی ہے۔


آئی جی اسلام آباد نے کہا ہے کہ جلسہ منتظمین کیخلاف قانونی کارروائی کی جائے گی، اسلام آباد میں احتجاج کے حوالے سے قانون آ چکا ہے، پی ٹی آئی کے جلسے پر قانون اپنا راستہ لے گا۔


یاد رہے کہ تحریک انصاف کو جلسے کیلئے سہ پہر4 بجے سے شام7 بجے تک اجازت دی گئی تھی، پی ٹی آئی نے9 بجکر 45 منٹ پر جلسہ ختم کیا۔

ڈس کلیمر: اس مضمون کو دوبارہ پرنٹ کرنے کا مقصد مزید معلومات فراہم کرنا ہے اس کا مطلب یہ نہیں ہے کہ یہ ویب سائٹ اس کے خیالات سے متفق ہے اور نہ ہی یہ کوئی قانونی ذمہ داری قبول کرتی ہے۔ اس سائٹ پر موجود تمام وسائل انٹرنیٹ سے جمع کیے گئے ہیں اور صرف سیکھنے اور حوالہ دینے کے لیے شیئر کیے گئے ہیں اگر کوئی کاپی رائٹ یا دانشورانہ املاک کی خلاف ورزی ہو تو براہ کرم ہمیں ایک پیغام دیں۔
اوپر کی طرف واپس
جرنل آف کمپیوٹر سائنس      ہم سے رابطہ کریں   SiteMap