سب سے نیا

لنکس

 اسحاق ڈار کی پاکستانی نژاد برطانوی اراکین پارلیمنٹ سے ملاقات

2024-09-09     HaiPress

لندن (ڈیلی پاکستان آن لائن )نائب وزیراعظم سینیٹراسحاق ڈار نے لندن میں پاکستانی نژاد برطانوی اراکین پارلیمنٹ سے ملاقات کرکے پاکستان کی معاشی بحالی کیلئے اپنی حکومت کے روڈ میپ سے آگاہ کیا۔


نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ نے اراکین پارلیمنٹ سے تجاویز طلب کیں کہ کس طرح پاکستان میں براہ راست برطانوی بیرونی سرمایہ کاری کو راغب کر سکتی ہے اور دوطرفہ تجارتی حجم میں اضافہ کیا جاسکتا ہے۔


اسحاق ڈار نے اس بات پر بھی زور دیا کہ نوجوان برطانوی پاکستانیوں کیلئے اپنی جڑوں سے جڑے رہنا ضروری ہے اس سلسلے میں اوورسیز پاکستانیوں کو پاکستان آنے کی ترغیب دینے کیلئے ایک نئی ویزا فری پالیسی متعارف کرائی ہے۔

ڈس کلیمر: اس مضمون کو دوبارہ پرنٹ کرنے کا مقصد مزید معلومات فراہم کرنا ہے اس کا مطلب یہ نہیں ہے کہ یہ ویب سائٹ اس کے خیالات سے متفق ہے اور نہ ہی یہ کوئی قانونی ذمہ داری قبول کرتی ہے۔ اس سائٹ پر موجود تمام وسائل انٹرنیٹ سے جمع کیے گئے ہیں اور صرف سیکھنے اور حوالہ دینے کے لیے شیئر کیے گئے ہیں اگر کوئی کاپی رائٹ یا دانشورانہ املاک کی خلاف ورزی ہو تو براہ کرم ہمیں ایک پیغام دیں۔
اوپر کی طرف واپس
جرنل آف کمپیوٹر سائنس      ہم سے رابطہ کریں   SiteMap