نیویارک (ویب ڈیسک) صرف پاکستان ہی نہیں پوری دنیا معاشی طوفان کے نرغے میں ہے، اور اس کا اثر بھی واضح ہونے لگا ہے، کیونکہ چوبیس گھنٹوں میں دنیا کے امیر ترین افراد کی دولت اچانک اربوں ڈالر کم ہو گئی ہے۔
امریکی کاروباری جریدے ”بلومبرگ بلینیئرز“ کے مطابق پچھلے چوبیس گھنٹوں میں ایلون مسک، مکیش امبانی اور گوتم اڈانی سمیت دنیا کے امیر ترین لوگوں کو اربوں ڈالر کا نقصان ہوا ہے۔
عالمی مارکیٹ میں زبردست گراوٹ کی وجہ سے سرفہرست 20 ارب پتی جن میں جیف بیزوس، مارک زکربرگ سمیت ہندوستانی کاروباری شخصیات مکیش امبانی اور گوتم اڈانی بھی شامل ہیں، انہیں اربوں ڈالرز گنوانے پڑ گئے ہیں، جبکہ سب سے امیر شخص ایلون مسک کو سب سے زیادہ نقصان ہوا ہے۔