سورس: Instagram/vikass.sethi
ممبئی (ویب ڈیسک) وِکاس سیٹھی کی اہلیہ جھانوی نے کہا کہ ان کے شوہر اور ”کبھی خوشی کبھی غم“ کے اداکار کی طبیعت ناساز تھی، مگر انہوں نے ہسپتال جانے سے انکار کر دیا: ”جب میں نے انہیں جگانے کی کوشش کی،تو وہ اس دنیا سے جا چکے تھے“
تفصیلات کے مطابق اداکار وِکاس سیٹھی، جن کی عمر 48 سال تھی، کا انتقال ہفتہ کی رات کو ناسک میں دل کے دورے کی وجہ سے ہوا۔ ان کے انتقال کی خبر نے ٹی وی انڈسٹری کو ہلا کر رکھ دیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق وِکاس سیٹھی کی اہلیہ جھانوی سیٹھی نے پی ٹی آئی سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ وہ ناسک میں ایک خاندانی تقریب میں شریک ہونے کے لیے گئے تھے۔ جھانوی نے کہا، “جب ہم ناسک میں میری والدہ کے گھر پہنچے، تو انہیں الٹی اور اسہال کی شکایت ہوگئی۔ وہ ہسپتال جانا نہیں چاہتے تھے، اس لیے ہم نے ڈاکٹر کو گھر بلایا۔